پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھےروز مثبت رجحان رہا، سونےاور ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔مارکیٹ 291 پوائنٹس کے اضافے سے41ہزار 730 پر بندہوا۔ دن بھرمجموعی طورپر 353 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 180کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ140کے شیئرز میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,764 جبکہ کم ترین 41,322 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی دوڑ نہ تھم سکی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے کے اضافے سے ڈالر208 روپے سے209.50 پرپہنچ گیا۔انٹر بینک میں بھی ڈالر1 روپے 21پیسے کےاضافے سے206.46 سے 207.68 پر بندہوا۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں1ہزارروپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 44 ہزارروپے پر پہنچ گیا۔10گرام سونے کی قیمت 857 روپے کےاضافے سے1 لاکھ23 ہزار457 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں14ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1819ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More