تازہ ترین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 64 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 64 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (14 ستمبر 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 64 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 531 پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی ہندسوں سے شروع ہوکر مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر ہوا۔ مارکیٹ 64 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 531 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 209 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 161 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 720، جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 367 رہی۔

ادھر سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 400 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1948 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر 165.97 سے بڑھ کر166.17 پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر 166.40 سے کم ہو کر166.30 پر آگیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top