پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

کراچی: عید تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ518 پوائنٹس کے اضافے سے41ہزار862پربندہوئی۔ دوسری طرف کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

عید کی چھٹیوں کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔مارکیٹ518 پوائنٹس کے اضافے سے41ہزار 862پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر340کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔215 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ99کے شیئرز میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 41,971 جبکہ کم ترین سطح 41,223 رہی۔

ڈالر پھر بے قابو ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر2روپے19 پیسے مہنگا ہوکر 207.91 سے 210.10پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2روپے کے اضافے سے209.50 سے 211.50 پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔فی تولہ سونا1لاکھ 42 ہزار روپے پرمستحکم رہا۔10گرام سونےکی قیمت بھی1لاکھ 21ہزار 914 روپے پربرقراررہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں13ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1730 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More