حصص بازار میں مندی

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔مندی کے بعد ہنڈرڈانڈیکس 47 ہزارکی حد سے نیچے چلاگیا۔

مارکیٹ 715پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار399 پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طورپر 369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 299کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور صرف 53کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

آج مارکیٹ میں بلند ترین سطح47,174 جبکہ کم ترین سطح 46,306 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More