پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 282پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار348 پربندہوئی۔ سونے اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔مارکیٹ 282پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار348 پر بندہوئی۔دن بھر مجموعی طورپر 316 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔203کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 94 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح41,685 جبکہ کم ترین سطح 41,323 رہی۔

سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 41ہزار 400روپے پرآگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت257 روپے کی کمی سے 1لاکھ21ہزار228 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1807ڈالر پر آگیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر29پیسےکی کمی سے 204.85 سے 204.56 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر205 روپے پر مستحکم رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More