کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں تیزی رہی۔ تیزی کے باعث ہنڈڑڈانڈیکس 45ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا ہے۔ دن بھر مجموعی طورپر380 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 267 کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 89کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

حصص بازار 503پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار 390پربند ہوئی۔ تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1عشاریہ 12فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More