حصص بازار میں بدترین مندی، 100انڈیکس میں2ہزار134 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بد ترین مندی کا شکار رہی ۔ مارکیٹ 21سو سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار سے 43ہزار پر آگئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز مندی سے ہوا ۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 45 ہزار کے بعد44ہزارکی حد بھی گنوا بیٹھا ۔ 100 انڈیکس 2134 پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار234پربند ہوا۔

آج دن بھر مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 336 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 17کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔بدترین مندی کے باعث مارکیٹ میں4عشاریہ71فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مندی کے سبب حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پی ایس ایکس رول بُک کے مطابق اگر انڈیکس گزشتہ روز بند ہونے والی سطح سے 5 فیصد زیادہ یا کم ہوجائے اور یہ سطح پانچ منٹ تک برقرار رہے تو مخصوص وقت کے لیے تمام کمپنیوں کے حصص کا کاروبار روک دیا جاتا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھے11 فیصدپر پہنچ جانا اور آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کے امکان کی وجہ سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More