پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی چھائی رہی، مارکیٹ518 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار237پربند ہوئی۔ دواری جانب سونا مہنگا جبکہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ518 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار237 پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر 372 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 262کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ93کے شیئرز میں اضافہ ہواآج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,822 جبکہ کم ترین سطح 42,132 رہی۔

سونے کی قیمت میں1300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ38 ہزار600روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت1112 روپے کےاضافے سے1لاکھ18ہزار827 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی 25ڈالرکےاضافے سے فی اونس سونا 1856 ڈالر پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاورہا، انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے کی کمی سے197.87 سے 197.59پربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر60پیسے کے اضافے سے 197.40سے 198روپے پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More