پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی رہی۔ 300سے زائد پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ43ہزارکی حدگنوابیٹھی۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 43ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ322 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار756پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ108کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,148 جبکہ کم ترین سطح 42,723 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر59پیسے کی کمی سے 198.46 سے197.87پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر90 پیسے کی کمی سے198.30 سے197.40پر آگیا۔ دوسری جانب فی تولہ سونا 1لاکھ 37 ہزار 300 روپے پر برقراررہااسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت1 لاکھ 17ہزار713 روپے پر مستحکم رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں18ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1831ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More