پی ایس ایل 7 پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنزسے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی. اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا سکی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ویل اسمیڈ نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی. سرفراز احمد 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 3 جب کہ سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 58، حسین طلعت نے 51، بین کٹنگ نے 36 اور محمد حارث نے 26 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 نمبر پر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More