پی ایس ایل7:آج کراچی کنگز،پشاور زلمی کا مقابلہ

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج پوائنٹس ٹیبل پر دو آخری ٹیمیں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ ہوگا۔ بابراعظم اور وہاب ریاض الیون کو فتح کی سخت ضرورت ہے۔ کراچی کو تینوں میچزاور پشاور کو تین میں سے دو میں شکست ہوئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج پوائنٹس ٹیبل پر دو آخری ٹیمیں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ ہوگا۔ بابراعظم اور وہاب ریاض الیون کو فتح کی سخت ضرورت ہے۔ کراچی کو تینوں میچزاور پشاور کو تین میں سے دو میں شکست ہوئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج کا واحد میچ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبرز پر موجود دو ٹیموں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائےگا۔ شام ساڑھے سات بجے میچ ہارنے والی ٹیم کے ایونٹ سے باہرہونے کا خدشہ ہے۔ کراچی کنگز کواب تک تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے پہلے پوائنٹ کی جستجو ہے۔ آج کے میچ میں جوکلارک کی شرکت مشکوک ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامراورمحمد الیاس کی عدم دستیابی نےکراچی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ پشاور زلمی نے ایونٹ میں تین میچوں میں صرف ایک کامیابی کے ساتھ دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ایونٹ میں بقا کے لیے بابراعظم اور وہاب ریاض الیون کو لازمی فتح درکار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More