پی ایس ایل کا ساتواں سیزن جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکان

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ سوپر لیگ کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ 25 یا 26 جنوری کو افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ جبکہ پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آٹھ دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

اس مرتبہ ایونٹ کے میچز صرف دو شہروں میں رکھے جائیں گے۔ پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ ناک آؤٹ مرحلے اور فائنل سمیت کچھ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

غیر ملکی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف پندرہ جنوری سے کراچی میں اکٹھا ہونا شروع ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More