پی ایس ایل سیزن 7، فرنچائزز نےکھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل کرلی

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے آپس میں کھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل کر لی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل 7 سابق کپتان شاہد آفریدی کا آخری سیزن ہو گا۔انگلش بلے باز جیمز وینس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ کوئٹہ نے افتخار احمد کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

افتخار احمد گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی ان کی جگہ اعظم خان اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More