پی ایس ایل میں شریک ٹیموں نے پریکٹس کا آغاز کردیا

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک ٹیموں نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ پشاور زلمی کے تمام لوکل کھلاڑی پریکٹس سیشن میں موجود تھے جبکہ انگلش کھلاڑی ٹام کوہلر کیڈ مور نے بھی آئسولیشن مکمل کیا اور بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے۔ کوئٹہ کے کھلاڑیوں کیلیے آپشنل پریکٹس سیشن رکھا گیا تھا جس میں کپتان سرفراز احمد سمیت پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More