پی ایس ایل7:پشاور اوراسلام آبادآج مد مقابل

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کا پہلا ایلی منیٹرآج اسلام آبادیونائیٹڈاور پشاورزلمی کے درمیان کھیلاجارہاہے۔ میچ کی فاتح ٹیم کو لاہور قلندرسے ایک اور مقابلے کاچانس ملے گا۔ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہرہوجائے گی۔باہمی سترہ میچوں میں دونوں ٹیموں نے آٹھ آٹھ جیتے ایک نامکمل رہا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پہلا ایلی منیٹر آج دوبار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایک بار کی فاتح پشاورزلمی کے درمیان کھیلاجارہاہے۔ میچ کی فاتح ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیےلاہور قلندرز کے خلاف ایک اور چانس ملے گا۔ہارنے والی ٹیم مقابلے سے باہرہوجائے گی۔

اسلام آباد کے لیے انگلینڈ کےالیکس ہیلز کا دوبارہ جوائن کرنا اچھی خبرہے جبکہ کپتان شاداب خان کی واپسی بھی متوقع ہے۔جنہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرناہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں سترہ معرکے ہوئے دونوں نے آٹھ آٹھ فتوحات حاصل کیں،ایک میچ نامکمل رہا۔ جاری ایونٹ میں کے دومقابلوں میں پشاور اوراسلام آباد نے ایک ایک جیتاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More