پی ایس ایل7:ملتان سلطانز،لاہور قلندرمیں آج فائنل میں رسائی کی جنگ

لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج ملتان سلطانزاور لاہورقلندر آج فائنل میں رسائی کی جنگ کریں گی۔ رضوان الیون نے لیگ میں ریکارڈ نوفتوحاصل کیں۔ شاہین شاہ کی ٹیم نے چھ میچزجیت کربارہ پوائنٹس حاصل کیے۔ ملتان کولیگ میں واحدشکست لاہور نے ہی دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کاکوالیفائر ملتان سلطانزاور لاہور قلندرکے درمیان کھیلاجارہاہے۔ میچ کی فاتح ٹیم براہ راست اتوار کے فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کوایک اورموقع ملے۔ لیگ میں رضوان الیون نے ریکارڈ نوفتوحات اوراٹھارہ پوائنٹ حاصل کیے۔کپتان محمدرضوان چارسواناسی اورشان مسعودچارسوستاون رنزکے ساتھ کامیاب بیٹر ہیں۔عمران طاہرسولہ اورخوشدل شاہ پندرہ وکٹوں کے ساتھ بہترین بولرزمیں شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت لاہور قلندر نے چھ میچ جیت کربارہ پوائنٹس حاصل کیے۔ انہیں ایونٹ کے کامیاب ترین بیٹرفخرزمان کی خدمات حاصل ہیں۔جس نے سنچری اورچھ ففٹیز سمیت پانچ سواکیس رنزبنائے ہیں۔ شاہین شاہ سولہ زمان خان چودہ وکٹیں لے کر کامیاب بولرزمیں شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے باہمی گیارہ میچوں میں ملتان نے چھ اور لاہورنے پانچ جیتے ہیں۔جاری ایونٹ میں ملتان کوواحدشکست لاہور نے ہی دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More