پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر آج مدمقابل

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرکے درمیان کھیلاجائےگا۔ جس کے بعد تمام ٹیموں کے پانچ پانچ میچ مکمل ہوجائیں گے۔ دوسرامرحلہ دس فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی آج پی ایس ایل سیون کے پندرہویں اورآخری میچ کی میزبانی کررہاہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں نے اس سے قبل چار چار میچز کھیلے ہیں۔ سرفراز احمد کی کوئٹہ نے صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندرز نے چار میں سے تین میچ جیت کرچھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ بیس سالہ فاسٹ بولرزمان خان نے گذشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹرز کو آخری اوور میں بارہ رنزبنانے نہیں دیے۔ اس فتح سے قلندر کا مورال بلند ہوا ہے لاہور قلندر نے اپنے نغمہ بھی جاری کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More