پی ایس ایل7:آج لاہور،اسلام آبادایلی منیٹر2 میں مدمقابل

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج دوسرے ایلی منیٹرمیں لاہور قلندر کامقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ قلندرکوالیفائرمیں ملتان سے ہارا تھا۔یونائیٹڈ نےپہلے ایلی منیٹرمیں پشاورکوشکست دی۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کے چیمپئن شپ میچ میں ملتان سلطانزسے ٹکرائے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سات آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج دوسرا ایلی منیٹر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ شاہین شاہ کی زیرقیادت لاہور کوالیفائرز میں ملتان سے ہارگئی تھی۔ شاداب خان الیون نے پہلے ایلی منیٹرمیں پشاورزلمی کوشکست دی۔ باہمی تیرہ میں سے نومیچ یونائیٹڈ اورچار قلندر نے جیتے ہیں لیکن پی ایس ایل سات میں لاہورقلندر نے دونوں میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کوزیرکیا۔

فخرزمان، شاہین شاہ، حارث رؤف اورزمان خان کے ساتھ قلندربیٹنگ اوربولنگ میں متوازن ہے۔ دوسری جانب یونائیٹڈکپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز کی واپسی کے بعد بہترشیب میں نظرآرہی ہے۔ پشاور پر فتح سے اس کامورال بھی بلند ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More