پی ایس ایل فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا یہ چوتھا ٹاکرا ہے۔ دو میچز میں ملتان اور ایک میں لاہور نے فتح اپنے نام کی ہے۔ ملتان سلطانز ٹیم نے پی ایس ایل 7 میں 11 میچز کھیلے ہیں اور 10 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان رضوان، شان مسعود،امیر عظمت ، رئیلی روسو، ٹم ڈیوڈ ، خوشدل شاہ ،ڈیوڈ وئیلی،آصف آفریدی، رومان رئیس ، عمران طاہر اور شاہنواز ڈھانی میدان میں اترے ہیں۔

لاہور قلندرز الیون میں فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل ، ڈیوڈ ویسا، کپتان شاہین شاہ آفریدی،حارث روف اور زمان خان شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More