پی ایس ایل 7، سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے تمام ٹیموں نے متبادل اور سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے اپنے اسکواڈ مکمل کر لیے ہیں۔

ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ جانس چارلز جب کہ رون پاول کی جگہ ڈومنیک ڈریکز کا انتخاب کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ ، جیمز ونس کی جگہ ول سمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

کراچی کنگز نے ٹام ایبل کی جگہ سری لنکا کے اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحٰہ خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے ابتدائی چند میچز نگلش وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ کی عدم دستیابی کے باعث بین ڈنک کو منتخب کیا۔

ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے خیبرپختون خوا کے صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ لاہور قلندرز نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسی خان، اور ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی جبکہ پشاور زلمی نے محمد عمر کا انتخاب کیا۔

دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان جبکہ لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامسن کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More