نیشنل اسٹڈیم کے9ملازمین،2 کھلاڑی،2 ٹیم آفیشلز کورونا سے متاثر

کراچی: ملک بھرکی طرح کراچی میں کوروناکے وارتیز ہونےلگے۔ محکمہ صحت کی جانب نیشنل اسٹڈیم میں ملازمین کی کورونا ٹیسٹنگ کے دوران 9 ملازمین،2 کھلاڑی،2 ٹیم آفیشلز اور نجی ہوٹل کے 40 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں91ملازمین کے کووڈ ٹیسٹ کیے گئے،کھلاڑیوں اور ہوٹل کے عملے کے کورونا ٹیسٹ مقامی ہوٹل میں انجام دیے گئے، نیشنل اسٹڈیم کے 9ملازمین،2 کھلاڑی،2 ٹیم آفیشلز اور نجی ہوٹل کے 40 ملازمین کورونا سے متاثر ہیں،کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں عارضی میڈیکل یونٹ قائم کردیا گیا ہے،ایمرجنسی میڈیکل یونٹ میں 2 ایمرجنسی بیڈز سمیت فوری طبی امداد کا سامان و عملہ موجود رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More