پی ایس ایل7 میلہ کل سے کراچی میں سجے گا

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کے میلہ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا۔ پی ایس ایل کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اورکراچی کنگزکے درمیان ہوگا۔ میچ سے قبل مختصرافتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نغمہ سرا ہوں گے۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کا میلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل سے سجے گا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اورکراچی کنگزکے درمیان کھیلاجائے گا۔اس سے قبل مختصر افتتاحی تقریب ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا۔ افتتاحی تقریب کی ریہرسل بھی کرلی گئی۔ جس کے لیے پیراگلائیڈرز نے گراؤنڈ میں انٹری دی۔

پی ایس ایل کی کمنٹری مرکزی عمارت کے بجائےگراؤنڈ سے ہی کی جائے گی، جس کے لیے باؤنڈری لائن کے ساتھ عارضی کمنٹری بکس تیارکردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں امید ظاہرکی کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں آخری گیند تک مقابلہ کریں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More