بروک کی شاندار سنچری، قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 27 ویں‌ میچ میں‌ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 131 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئیم ڈاوسن نے 31، دانش عزیز نے 30 اور رحمان اللہ نے 20 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے شاہین، زمان، راشد اور حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کے ہیری بروک نے شاندار سنچری اسکور کی۔ جب کہ فخر زمان نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مستحکم کرلی۔ جبکہ اس کا ایک میچ باقی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ جبکہ اس کا بھی ایک میچ باقی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More