پی ایس ایل 7:آج دومیچزکھیلے جائیں گے

لاہور :ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج دومیچزکھیلے جارہے ہیں، ملتان سلطانزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ سرفرازالیون کوناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کےلیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔شام ساڑھے سات بجے پہلی فتح کی متلاشی کراچی کنگز اورلاہورقلندرمدمقابل ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج دومیچز کھیلے جارہےہیں،ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے اب ہر میچ انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے،پہلے میچ میں ملتان سلطانزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے سرفراز الیون کو اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا لازمی ہے۔چھ پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

دوسرا میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلاجائے گا،لگاتارآٹھ میچ ہارنے والی بابراعظم الیون پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔لاہور قلندرز کوایلی منیٹر میں سیٹ کنفرم کرانے کے لیے کامیابی کی ضرورت ہے۔فتح کے لیے شاہین آفریدی کی ٹیم ایڑھی چوٹی کا زور لگائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More