پی ایس ایل7:پاورہٹنگ کےلیے سازگار پچز بنانے کا منصوبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں پاورہٹنگ کے لیے سازگار پچزبنانے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ کیوریٹرز کو سپورٹنگ وکٹیں بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کراچی اور لاہور میں اگلے چند روز میں کام مکمل ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں پاورہٹنگ کے لئے سازگار پچز بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ گذشتہ ایونٹ میں کراچی میں صرف ایک اور دبئی میں تین مرتبہ دوسو پلس اسکورکیا گیا۔ کیوریٹرز کوسپورٹنگ وکٹیں بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ جس پر بیٹرز کو پاورہٹنگ کاموقع میسر ہو اورعمدہ لائن ولینتھ سے بولنگ کرنے والے بولرز وکٹیں بھی حاصل کرسکیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پچز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے اور چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر سلیکٹرز پی ایس ایل میں جارح مزاج بیٹرز پرخصوصی نظررکھیں گے۔ بورڈ کی پوری کوشش ہوگی کہ بیٹرز کو عمدہ اسٹروکس کھیلنے کاموقع مل سکے اور تماشائیوں چوکوں اورچھکوں سے لطف اندوز ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More