تازہ ترین
پشاور: توہین رسالت کیس میں نوجوان نے گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

پشاور: توہین رسالت کیس میں نوجوان نے گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

پشاور: (29 جولائی 2020) مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول شخص کو جج کے سامنے گولی ماردی۔

سیشن جج شوکت علی کی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت جاری تھی کہ نوجوان نے کمرہ عدالت میں جج کے سامنے پستول نکال کر گستاخ رسول شخص کو گولی مار دی۔ اس سے عدالت میں سیکیورٹی کے ناقص ترین نظام بھی سامنے آیا۔

گولی لگنے سے مبینہ طور پر گستاخ کی موقع پر موت ہوگئی، نعش عدالت میں پڑی رہی۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top