پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی قربتیں رنگ لانے لگیں

کراچی: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قربتیں رنگ لانے لگیں۔ بلدیاتی اداروں میں ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ افسران کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا۔

کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ افسران کی تعیناتی شروع ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ اعظم خان انچارج ہائیڈرنٹ سیل تعینات کردیئے گئے ۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی قربت کے بعد دیگر اداروں میں بھی تقرریوں کا امکان ہے ۔

گریڈ 19 کے نعمت اللہ مہر سے ہائیڈرنٹ سیل کی ذمہ داری واپس لے گئی جبکہ گریڈ 18 کے اعظم خان واٹر بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More