الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کے الزامات مسترد کردیئے

لاہور: الیکشن کمیشن نے این اے 133 سے مسترد ہونے والے پی ٹی آئی امیدواروں کے الزامات مسترد کردیئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے کا کہنا ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار کے تجویز کنندہ کا ووٹ اب دوسرے حلقے میں منتقل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔پی ٹی آئی امیدوار کے تجویز کنندہ کا ووٹ سال 2018 کے الیکشن سے ہی این اے 130میں رجسٹرڈ ہے ، ثبوت کے طور پر 2018 کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ سامنے ہے جس میں تجویز کنندہ بلاک کوڈ 259110108 اور حلقہ 130 کے ووٹر ہیں ۔نظرثانی انتخابی فہرست میں بھی تجویز کنندگان این اے 130 کے بلاک کوڈ 259110108 سے ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی شفافیت پر کسی طو ر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More