پاکستان میں صحافیوں کو فرسٹ ورلڈ جیسے حقوق فراہم کردیئے، فواد چوہدری

اسلام آباد: ایوان صدر میں پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ جرنلسٹس کو وہ حقوق فراہم کئے ہیں جو فرسٹ ورلڈ کے صحافیوں کو دستیاب ہیں۔

پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021کی منظوری سے متعلق ایون صدر میں ایکٹ پر دستخط کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021کے تحت پہلی مرتبہ پاکستان میں ورکنگ جرنلسٹس کو وہ حقوق فراہم کئے ہیں جو فرسٹ ورلڈ کے صحافیوں کو دستیاب ہیں۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021کا کریڈٹ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو جاتا ہے۔ ایکٹ کی تیاری میں صحافی تنظیموں سمیت تمام صحافتی گروپوں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔۔

وزیراطلاعات و نشریات کا مزید کہناتھا کہ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ میں ورکنگ جرنلسٹس کی ملازمت کو بھی تحفظ دیا گیا ہے۔ ہم پہلی مرتبہ صحافیوں کے لئے ایک آزاد کمیشن لائے ہیں جو شکایات کا 14 دن کے اندر فیصلہ کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More