ہر ہفتے کوعشا کی نماز کے بعد احتجاج ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے دو چار دن ہیٹ پہن کر پھرنا ہے، پھرلیں۔تین لوگ ادھر ادھر ہوئے تو حکومت گرجائے گی۔ یہ ہمارے بغیر ملک نہیں چلاسکتے۔نوازشریف کو پاسپورٹ کے اجرا پر عدالت جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ استعفوں کا نوٹی فیکشن فوری طور پرالیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔ امپورٹڈ حکومت سے کیا مذاکرات کریں گے؟ ۔تین لوگ ادھرسے ادھرہوجائے توحکومت گرجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ردعمل دینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ہر ہفتے کوعشا کی نماز کے بعد احتجاج ہوگا۔ ہم تصادم کی طرف نہیں بڑھنا چاہتے۔ ملک کو الیکشن کی طرف بڑھنا ضروری ہے۔اس حکومت میں تو کوئی وزیر بننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازکہہ رہی ہیں عمران خان کے جانے پر لوگ بہت خوش ہیں تو الیکشن کرا دیں لگ پتا جائے گا۔ تمام اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر استعفے دیئے۔قومی اسمبلی اسٹاف استعفے اپنے پاس کیوں رکھ کر بیٹھے ہیں۔ اگر یہ استعفے قبول نہیں کرینگے تو بحران چار سے پانچ ہفتوں میں اتنا بڑا ہوگا کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف خواجہ سعد کہتے ہیں استعفے دیں دوسری طرف ایاز صادق کہتے ہیں نا دیں۔ دھمکی آمیز خط کے خلاف چیف جسٹس آزاد کمیشن بنائیں۔ ہم بی اے پی کے ساتھ چل رہے ہیں اصل تو حکومت بی اے پی نے ہی گرانی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ دو دن گزرے ہیں اپنی ہی حکومت سے امریکا نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ منحرف اراکین ابھی تک تو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں موجود ہے وہاں نہیں بیٹھا جارہا؟۔ جب یہ اپنے حلقوں میں جائیں گے تو کیا حشر ہوگا؟۔ ملک میں اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج ہے۔ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے۔ پہلے دن یہ بڑے گرجتے برستے آئے۔ ایک دن گزرا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More