سوڈان میں فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، 2 افراد ہلاک

خرطوم : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے ملک پر فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے ملک پر فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے سوڈانی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے فوج سے مطالبہ کیاکہ اقتدار سویلین کے حوالے کیا جائے۔

فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کرکے دو مظاہرین کو ہلاک کردیا۔ اس قبل پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ عوام کے پتھراؤ سے 39 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More