بھارت میں گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمانوں کے گھر گرائے جانے لگے

بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر گرائے جانے لگے ہیں۔

بھارت میں گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کا سلسلہ نہ رک سکا، ریاست اتر پردیش میں اہلکاروں نے توہین رسالت کے خلاف مظاہرے کرنے والے مسلمانوں کے دروازے اور گھر مسمار کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح اترپردیش کے متعدد شہروں میں توہین رسالت کی مرتکب نوپور شرما اور اس کے شوہر نوین جندل کے خلاف احتجاج کیاگیا۔ ہزاروں مسلمانوں نے مظاہرے کئے۔ پولیس نے بلڈوزرز لے کر مسلمانوں کے گھروں کے دروازے اور گھر مسمار کردیئے۔

بھارتی میڈئا کے مطابق کئی ریاستوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئیں۔ رانچی میں فائرنگ سے دو مسلمان شہید ہوئے جبکہ مختلف ریاستوں سے سیکڑوں افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا۔ پولیس نے فائرنگ اور لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ شیلنگ بھی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More