پشاور دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

پشاور: قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

پشاور میں قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں علماء کرام اور شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی میں شریک شہدا کے لواحقین مرثیہ خوانی اور نعرے بازی کر رہے تھے ۔

پشاور دھماکے کے خلاف امام بارگاہ آخون آباد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے سیاہ پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی قصہ خوانی بازار سے ہوتے ہوئے مسجد کوچہ رسالدار پر اختتام پزیر ہوئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More