کرک میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

کرک : ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا گیا ۔ دھرنے کے باعث ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او دفتر جانے والے راستے بند ہیں۔

کرک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مقامی تنظیم کا احتجاجی دھرنا دیا ۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ شہر میں معاہدوں کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ واپڈا کی جانب سےغیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس فریاد لیکر آئے ہیں داد رسی کی جائے ورنہ گیس اور واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کرینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More