قصور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، عوام و تاجر بھی شریک

قصور : اپوزیشن اتحا د پی ڈی ایم کے تحت مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ مہنگائی کے ستائے سینکڑوں شہری اور تاجروں نے بھی احتجاجی ریلی میں شرکت کی اورحکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔

پنجاب کے شہر قصور میں دن بدن بڑھتی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت لیگی ایم این اے سعد وسیم شیخ کی جس میں مہنگائی کے ستائے شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی شہبازخان روڈ سے شروع ہو ئی جو فیروز پورروڈ پر احتتام پذیر ہوئی ۔

ریلی میں شریک مظاہرین کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کرلوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالا بھی چھین لیا۔ پیٹرول اور اشیاء خورونوش سمیت ہر چیز پہنچ سے باہر ہے۔ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔حکومت نے ملکی صنعت کا بیڑا غرق کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا ایک طرف پوری قوم بیروزگار ہوچکی جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے لیے قوت خرید ختم کردی ۔حکومت اپنے گھر واپس جانے کے رستے خود بنا رہی ہے۔ عوام سے کس جرم کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More