قومی اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ کو بلانے کی تجویز

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس اور او آئی سی اجلاس کی تیاری کے حوالے تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تجاویز سامنے آگئیں ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی اسپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کرائی جائے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کریں گے ۔قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے جو 22 مارچ کو مکمل ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More