جائیداد کا تنازعہ، سگے بھائی کا بیٹے کے ہمراہ بہن پر بدترین تشدد

ملتان: شجاع آباد کے علاقے چک آر ایس میں جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی اور بھتیجے نے معمر خاتون کو کلہاڑیوں کے وار سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملتان کے نواحی علاقے شجاع آبادچک آرایس میں سگےبھائی اوربھتیجے نے زمین کا تنازع پر معمرخاتون کومبینہ تشددکانشانہ بناڈالا۔بھائی اوربھتیجوں کےمبینہ تشددکاشکار ہونیوالی خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی طبیعت انتہائی ناساز ہے ۔معمر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکےنشتراسپتال ملتان منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More