بارہ ربیع الاول کے موقع پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

لاہور: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 12ربیع الاول کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے90 دن کی سزاوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

قیدیوں کی سزاوں میں کمی آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 45 کے تحت کی جائے گی ۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہو گا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق دہشت گردی ، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کے لئے 60 سال سے زائد عمر کے قیدی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More