مدینہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ۔ ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے بھی موجود رہا ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ۔ انہوں نے ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے دعائیں مانگیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے نمازِ فجر کے بعد مدینہ میں ہی قیام کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے جبکہ نمازِ تراویح بھی مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔