وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے، اسد عمر

کوئٹہ :وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلوچستان گزشتہ ادوار میں حقوق سے محروم رہا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کا وژن ترجیحی بنیادوں پر پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے ۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان ڈولپمنٹ پیکج ، ویکسی نیشن پروگرام اور صحت کارڈز سمیت ، ترقیاتی منصوبوں اور اہم معاملات کاجائزہ لیا ہے۔ وفاق کی ہر ممکن کوشش بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے مساوی ترقی دینا ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں پر اضافہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے ۔ کوشش ہے کہ پیٹرول پر ٹیکس کم سے کم رکھیں ۔ آٹا ، چینی ، دالوں اور خوردنی تیل پر سبسڈی دے رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی میں وفاق کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق معاونت نہیں کرے گا تو بلوچستان میں ترقی کے احداف حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے کہ جنوبی بلوچستان ڈولپمنٹ پیکج کی طرح مزید پروگرام لانے ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More