وزیراعظم کا معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کی ہدایات جاری کر دیں۔ نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ، کونسل غیرجانبدار اور ممتاز معاشی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔۔

وزارت عظمی کا منصب باضابطہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کاحکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ تجاویز زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں مرتب کی جائیں گی۔ جس کے حصول کے لئے آئندہ چند دنوں میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔سیکریٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال، ریونیوز، بجٹ خساروں، داخلی اور بیرونی قرض کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کرنے پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کرنے کی ہدایات دیں ۔ تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لئے جاسکیں ۔

وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ رمضان المبارک میں رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اور عوامی مفادات کے درمیان بہترین توازن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More