وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویزمستردکردی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافےکی سمری متعلقہ وزارت کوواپس بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویزمستردکرتے ہوئے قیمتوں میں اضافےکی سمری متعلقہ وزارت کوواپس بھجوا دی گئی۔وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کونئی سمری تیارکرنےکی ہدایت دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری میں آئی ایم ایف معاہدےکےتحت 4روپےفی لیٹر لیوی ٹیکس لگانے کی بھی تجویزتھی۔پیٹرول 12روپے3پیسے،ہائی اسپیڈڈیزل 9روپے53پیسےمہنگاکرنےکی تجویزتھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More