وزیراعظم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی دو ہزار بائیس کی تقریبات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزرا،مشیروں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا مقصد پاکستان کے الگ تشخص، ثقافت اور منفرد جغرافیہ کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کی75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔ قدرت نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More