وزیراعظم کی چلاس میں اسپتال تعمیر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہبازشریف نے چلاس کے شہریوں کیلئے اسپتال تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دیا میر بھاشہ ڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چلاس کے شہریوں کے لئے معیاری علاج اور دوائی کی فراہمی کے لئے اسپتال کی تعمیر کی ہدایت کی ہے تاکہ علاقے کے عوام کو علاج کے لئے اسلام آباد کا دور دراز سفر نہ کرنا پڑے دروازے کی دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More