وزیراعظم کا خطاب عوام کےزخموں پرنمک پاشی تھا، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خطاب کوغریب عوام کے لئے سبزباغ قراردیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کاکہناہے کہ وزیراعظم کا خطاب عوام کےزخموں پرنمک پاشی تھا ۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف حمزہ شہباز شریف وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلیف نہیں تکلیف پیکج ہے ۔وزیراعظم سبسڈی کے اعلان کی بجائےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنا گئے۔حکومتی نااہلی کےسبب پاکستان کےمتوسط طبقےکی کمرٹوٹ چکی ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا خطاب غریب عوام کے لئے سبز باغ تھا۔وزیراعظم صاحب 2 کروڑ پاکستانی نہیں آپ کی حکومت نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو سبسڈی کا مستحق بنا چھوڑا ہے۔ اس حکومت کی نااہلی کے سبب پاکستان کے متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ یہ ریلیف کا پیکج ایک کروڑ نوکریوں کے جھانسے اور پچاس لاکھ گھر کے جھوٹ کی نئی قسط ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں پر اپنی نا اہلی کا ملبہ ڈالتے ڈالتے وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب عالمی مہنگائی کی کہانیاں سنانا شروع ہو گئے ہیں۔ دنیا کے دوسرے ممالک سے تقابلی جائزہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی معیشت کا مقابلہ کیوں نہیں کیا وہاں کے عوام کی فی کس آمدنی کا مقابلہ کرنا بھی بھول گئے۔

لیگی رہنما نے سوال پوچھا کہ کیا اس سبسڈی سے روٹی 10 روپے سے سستی ہو جائے گی ؟ کیا عام عوام کے لئے 125 روپے کلو چینی سستی ملے گی؟ ۔کیا دوائیوں میں ہونے والے 500 فیصد اضافے پر بھی حکومت سبسڈی دے گی ؟کیا 220 روپے کلو ملنے والی ایل پی جی بھی سستی ملے گی؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More