وزیراعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے ۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی دعوت پر 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وفد میں شامل ہونگے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہونگے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More