وزیراعظم عمران خان آج ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے گفتگو کریںگے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج عوامی شکایات اور آراء سننے کے لئے ٹیلی فون پر عوام سے رابطہ کریں گے جوکہ قومی ٹیلی ویژن، ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیا پربراہ راست نشر کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان آج سے عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔وزیراعظم آج سہ پہر تین بجے پروگرام ” آپ کا وزیراعظم ” میں عوامی کالز سنیں گے۔ وزیراعظم عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے ۔ وزیر اعظم حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More