وزیراعظم کا شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے متحدہ عرب امارات کے خلاف حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ۔وزیراعظم نےحملوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ وزیراعظم نےمتحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے میزائل حملے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے یو اے ای کی بروقت اور موثر فضائی دفاعی ردعمل کی تعریف کی ۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم کا مذاکرات کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماوں نے راوبط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More