وزیراعظم کا کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر ان کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف کا آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی شہید کو ان کے پہلے یوم شہادت پر خراج عقیدت۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کو ان کے پہلے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا سید علی گیلانی کیلیے بابائے حریت کا خطاب ان کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے۔ مرد آہن سید علی گیلانی کی جدوجہد حریت اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی ایک فرد کی بجائے تحریک اور مشن کا نام ہے جس کا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ہے۔ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا اُن کا نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ شہید کا جسد خاکی چھین لینے سے کشمیریوں کی آزادی کیلیے تڑپ چھینی نہیں جاسکتی اہل پاکستان اور کشمیری سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More