وزیراعظم شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ اور دیگر وزراء بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصاً ملکی معیشت پر گفتگو کی گئی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی شریک تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More